رسائی کے لنکس

کیمسٹری کا 'نوبیل' انعام تین سائنس دانوں کے نام


بارہ لاکھ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ان تینوں سائنسدانوں میں برابر تقسیم کی جائے گی۔

کیمسڑی کے شعبے میں نوبل انعام 2013ء تین سائنسدانوں مارٹن کرپلس، مائیکل لیوٹ اور ایری وارشل کو دیا گیا ہے۔

دی رائل سویڈیش اکیڈمی آف سائنس نے پیچیدہ کیمیکل نظامات میں ان سائنسدانوں کے ’ملٹی اسکیل ماڈلز‘ کی تیاری کو سراہا۔

بارہ لاکھ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ان تینوں سائنسدانوں میں برابر تقسیم کی جائے گی۔

آسٹریلوی نژاد مارٹن کرپلس یونیورسٹی آف اسٹرازبرگ اور ہاورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔

ساؤتھ افریقہ سے تعلق رکھنے والے مائیکل لیوٹ سٹینفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ ہیں اور اسرائیلی نژاد ایری وارشل لاس اینجلیس میں یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا سے منسلک ہیں۔
XS
SM
MD
LG