عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تبت میں چین کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر، چین کے جنوب مغربی صوبہٴ سنچوان میں ایک تبتی بودھ راہبہ نے خودسوزی کی کوشش کی ہے۔
ذرائع نے ’وائس آف امریکہ‘ کی تبتی سروس کو بتایا ہے کہ راہبہ نے، جِن کی شناخت نہیں ہو پائی، منگل کے روز ضلع تاوو کی ایک خانقاہ کے قریب اپنے آپ کو نذرِ آتش کیا۔ اُن کی حالت کےبارے میں فوری طور پر کچھ معلوم نہیں ہوسکا، ایسے میں جب چین کےسکیورٹی اہل کاراُنھیں ایک قریبی اسپتال لے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کی طرف آمد و رفت کےتمام راستے بلاک کردیے گئے ہیں، جب کہ سفر پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔
سنہ 2009 میں تبتی علاقے میں شروع ہونے والی خودسوزی کا یہ 119واں واقعہ ہے، جب چین مخالف احتجاج کرنے والے جِن میں زیادہ تر تعداد بھکشوؤں اور راہباؤں کی ہے، اپنے آپ کو نذر آتش کرنے کا آغاز کیا، جِس کا سبب، مقامی لوگوں کے بقول، تبتی لوگوں کی روایات اور مذہبی رسومات میں چین کی دخل اندازی تھا۔ احتجاج کرنے والےاپنے جلا وطن روحانی راہنما، دلائی لامہ کی واپسی کے مطالبوں پردھیان مبذول کرانا چاہتے ہیں۔
اُن مقامات پر جہاں احتجاج نے زور پکڑ لیا ہے، چینی حکام نے پُر تشدد کارروائیاں بڑھا دی ہیں۔
امریکی کانگریس کے قائدین نے تبتیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اِس طرح کے احتجاج سے گریز کریں، جب کہ حال ہی میں دلائی لامہ نے بھارتی ٹیلی ویژن کوبتایا کہ ایسی اموات میں اضافے پر اُنھیں صدمہ ہے۔ اُنھوں نے خود سوزی کے واقعات کو چینی حکام کی طرف سے ’مستقل خوف ‘ کا ماحول جاری رکھنے کو قرار دیا ہے۔