رسائی کے لنکس

ٹک ٹاک صارفین اب ٹیکسٹ پوسٹ کرسکیں گے


ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ایپ ٹک ٹاک نے پوسٹ لکھنے کے نئے فیچر کو ایپ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر صارفین اب ٹیکسٹ پوسٹ کے ذریعے بھی اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔

ٹک ٹاک نے پیر کو اپنی ایپ میں اس نئی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ تخلیق کاروں اور صارفین کو جدید ٹولز کے ساتھ با اختیار بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر صارفین مختلف فارمیٹس میں مواد تخلیق کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور اب 'ٹیکسٹ' ایک تازہ ترین آپشن ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین اسٹوریز، ریسی پیز اور دیگر مواد لکھ کر شیئر کر سکیں گے۔

صارفین جب اپنی ٹک ٹاک ایپ کے کیمرہ پیج پر کلک کریں گے تو انہیں وہاں تین آپشنز نظر آئیں گے جن میں فوٹو، ویڈیو اور ٹیکسٹ کا آپشن شامل ہو گا۔

ٹیکسٹ کے آپشن پر کلک کرتے ہی صارفین ایک ٹیکسٹ پوسٹ تیار کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق ٹیکسٹ پوسٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے اسٹیکر، ٹیگز اور ہیش ٹیگز، ببیگ گراؤنڈ کلرز، ساؤنڈ آپشن اور ڈرافٹ اور ڈس کارڈ کرنے کے فیچرز بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک سے قبل انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ فیچرز پہلے سے ہی موجود ہیں۔

XS
SM
MD
LG