رسائی کے لنکس

ٹائٹینک: سو سال بعد


جہاز کے ڈھانچے کےتجزيے سے پتہ چلا ہے کہ اس ميں استعما ل ہونے والے لوہے کي ميخيں، جنہوں نے جہاز کے فولادي ڈھانچے کي چادروں کو جکڑا ہوا تھا، بہت کمزور تھيں

تاریخ میں کتنےایسےواقعات ہیں جن کی یاد صدیوں گذرجا نے کےبعد بھی ہمارے‍ ذہنوں میں رہتی ہے۔ اِ نہی واقعا ت میں سےایک بحری جہاز ٹا ئیٹینک کا ڈوبنا ہے۔ آج سے ایک صدي قبل جب يہ جہاز اپنے پہلے سفر پرروانہ ہوا تو پوري دنيا کي توجّہ اس پر تھي، کيونکہ اُس زمانے کے لحاظ سے يہ سب سے بڑا اور پُرآسائش سمندري جہاز تھا۔

اس کےمسافروں اورعملے کو لوگ بہت خوش قسمت سمجھ رہے تھے، مگر يہي خوش قسمتي اُس وقت بد قسمتي ميں تبديل ہوگئي جب اپنے سفر پر روانہ ہونے کے کچھ ہی ديربعد يہ جہاز ايک برفا ني چٹان سےٹکرا گيا اور چند ہی گھنٹوں کے اندر سينکڑوں مسافر يخ پاني ميں ٹھٹھر کر مر گئے۔ اس سال اس کي سويں برسي کے موقع پر بہت سي نمائشيں، ڈاکومينٹريز اور کتابوں کے علاوہ جيمز کيمرون کي مشہور فلم ٹائیٹينک بھي 3-Dميں ريليز ہوئي۔

اسي سلسلے ميں، لاس ويگس ميں ہونے والي ايک نمائش شائقين کے لئےخصوصي توجّہ کا مرکز بني رہي۔ اس نمائش ميں ٹائيٹینک کے کچھ حصّوں کي نقل رکھي گئي تھي۔ جہاز کے اطراف سے ملنے والے زيورات، پرفيومز، ايک خانساماں کي ٹوپي اورچيني کے برتن بھي نمائش ميں موجود تھے۔ سب سے زيادہ قابلِ ذکر چيزجہازکے زنگ آلو دڈھانچے کا ايک بہت بڑا ٹکڑا تھا۔

جہاز ميں جان بچانے وا لی کشتيوں کے ناکافي ہونے کي وجہ سے2200ميں سے صرف 710مسافروں کي جانيں بچ سکيں۔ زيادہ تر سيٹيں خواتين بچوں اور 220ارکان عملہ کو مليں جوکہ کل عملے کا صرف تيسرا حصہ تھے۔

رچرڈ ڈيون پورٹ ہائينز نے اپني کتابVoyagers of the Titanic“”ميں جہاز کے مسافروں کا تذکرہ کيا ہے, اس کتاب ميں تيسرے درجے کے مسا فروں کے علاوہ جون جيکب آسٹر کا بھي ذکر ملتا ہے، جو امريکہ کے اميرترين لوگوں ميں سے ايک تھے۔ کتاب کے مصّنف کے مطابق اس جہاز کا عرشہ امريکي معا شرے کا ايک مختصر نقشہ پيش کرتا تھا۔

ڈيون پورٹ کے مطابق اس حادثے ميں بچ جانے والے لوگ اکثر شديد ذہني دباوٴ کا شکار ہو گئے تھے۔ اس کتاب ميں کچھ بہادري کي داستانيں بھي ملتي ہيں جن ميں سے ايک کہاني Isador اور Ida Strausکي بھي ہے جو ٹائيٹينک پر سفر کررہے تھے۔ Asador کے پوتے پال اپنے دادا کي بات ياد کرتے ہوئے کہتے ہيں کہ اُنہوں نے کہا تھا کہ جب تک اِس جہاز ميں ايک بھي بچہ يا عورت ہے ميں حفا ظتي کشتي ميں نہيں بيٹھوں گا۔ اُن کو ديکھتے ہوئے اُن کي بيوي نے بھي اپني سيٹ يہ کہتے ہوئے ديدي کہ ہم ساتھ جئے تھے اور ساتھ ہي مريں گے۔ آخري مرتبہ انہيں ايک مسا فرنے ايک دوسرے کے ہاتھ پکڑے ہوئے جہاز کے عرشہ پر ديکھا تھا، جس کے بعد ايک بڑي لہر اُنہيں اپنے ساتھ بہا کر لے گئي۔

1985ء ميں جہاز کي دريافت کےبعد سے اب تک اِس جہاز کي کئي تصاوير اتاري گئيں مگر اِس کے ايک حصّے کے ڈھا نچے کے علا وہ کوئي چيز بھي جہاز سے نکا لي نہيں گئي۔ اس حادثے کي ياد اور مرنے والوں کے احترام کے طور پر اِس جہاز کو ايک مقّدس شےکي طرح سنبھالا گيا ہے۔

نيو يارک کے ايک آکشن ہاوٴس کے صدر Arlan Ettingerلاس ويگس نمائش ميں رکھي گئي چيزوں کے ساتھ ساتھ 5500اشيا کي نمائش کررہے ہيں۔ مگرخريداروں کے لئے يہ ضروري ہوگا کہ وہ خريدي گئي اشيا ميں سے کچھ نمائش ميں رکھيں، تاکہ ٹائيٹينک کي ياد زندہ رہے۔

ٹائيٹينک کي ناکامي بہت سے سوالات ذہن ميں لاتي ہے جن ميں سے ايک ہماری ٹيکنالوجي پراندھا اعتماد ہے۔ اپني جديد ٹيکنالوجي کي وجہ سے جس جہاز کو کبھي نہ ڈوبنے والاسمجھا جاتا تھااسي کي ناکامي سے يہ جہاز ڈوب گيا۔ انجينئرز کے مطابق اپنے وقت کے عظيم جہاز کو اس کے سب سے چھو ٹے پرزے لے ڈوبے۔ جہاز کے ڈھانچے کے تجزئے سے پتہ چلا ہےکہ اس ميں استعمال ہونے والے لوہے کي ميخيں، جنہوں نے جہاز کے فولادي ڈھا نچے کي چادروں کوجکڑا ہوا تھا، بہت کمزور تھيں اور برفاني چٹان کے ٹکراو کي تاب نہ لاتے ہوئے ايسے کھلتي چلي گئيں جيسے کہ ٹين کا ڈبّہ۔

XS
SM
MD
LG