|
ویب ڈیسک _ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایل برینٹ بوزیل تھری کو یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجنسی فار گلوبل میڈیا (یو ایس اے جی ایم) کا سربراہ نامزد کر دیا ہے۔
یو ایس اے جی ایم حکومتی فنڈنگ سے چلنے والا ادارہ ہے جس کے تحت وائس آف امریکہ سمیت میڈیا کے پانچ ادارے چلتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بدھ کی شب ایک پوسٹ میں کہا کہ میڈیا ریسرچ سینٹر کے بانی اور 38 برس تک اس کے صدر رہنے والے برینٹ کے مقابلے میں بہت ہی کم لوگ عالمی سطح پر پرنٹ، ٹیلی ویژن اور آن لائن میڈیا کو سمجھتے ہیں۔
وائس آف امریکہ کے علاوہ مڈل ایسٹ براڈکاسٹنگ نیٹ ورکس، ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی، ریڈیو فری ایشیا اور آفس آف دی کیوبا براڈکاسٹنگ یو ایس اے جی ایم کی زیرِ نگرانی چلتے ہیں۔