رسائی کے لنکس

صدر ٹرمپ کے داماد کا دورہ عراق


امریکی حکام نے اتوار کو بتایا کہ جیرڈ کشنر امریکہ کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کے ہمراہ عراق کا دورہ کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور سینیئر مشیر جیرڈ کشنر عراق میں ہیں۔

امریکی حکام نے اتوار کو بتایا کہ جیرڈ کشنر امریکہ کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کے ہمراہ عراق کا دورہ کر رہے ہیں۔

جیرڈ کشنر کے دورہ عراق سے متعلق تفصیلات سے تو آگاہ نہیں کیا گیا، لیکن عراق میں دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کے خلاف جنگ ممکنہ طور پر ایجنڈے میں شامل ہو گا۔

داعش کے خلاف لڑائی میں مصروف عراقی فورسز کو امریکی قیادت میں قائم فوج اتحاد کی طرف سے فضائی مدد حاصل ہے۔

امریکی فضائیہ داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتی آئی ہے۔

جیرڈ کشنر کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح ماضی میں کبھی حکومت کا حصہ نہیں رہے، لیکن اُن کا شمار اب واشنگٹن میں بااثر افراد میں ہوتا ہے۔

جیرڈ کشنر، ایوانکا ٹرمپ کے شوہر ہیں اور اُن کی اہلیہ کو بھی ٹرمپ انتظامیہ کی ایک با اثر خاتون کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

جیرڈ کشنر ایک ایسے وقت عراق کا دورہ کر رہے ہیں جب حالیہ مہینوں میں یہاں داعش کے خلاف امریکی فضائیہ کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ داعش کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کر چکے ہیں اور اسی سلسلے میں مارچ میں امریکہ کی میزبانی میں داعش کے خلاف برسرپیکار 68 ممالک پر مشتمل اتحاد کے نمائندوں کا واشنگٹن میں اجلاس بھی ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر عراق کے سرکاری میڈیا نے انٹیلی جنس اہلکاروں کے حوالے سے بتایا تھا کہ ایک فضائی کارروائی میں داعش کا نائب سربراہ ایاد الجومیلی مارا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG