رسائی کے لنکس

ترکی: امریکی سفارت خانے کے باہر دھماکا، دو ہلاک


An Israeli soldier carries a tank shell near Alonei Habashan on the Israeli occupied Golan Heights, close to the ceasefire line between Israel and Syria June 22, 2014.
An Israeli soldier carries a tank shell near Alonei Habashan on the Israeli occupied Golan Heights, close to the ceasefire line between Israel and Syria June 22, 2014.

اطلاعات کے مطابق مبینہ خود کش بم دھماکے میں سفارت خانے کی حفاظت پر تعینات دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں امریکی سفارتے خانے کے باہر مبینہ خودکش بم دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کو یہ دھماکا سفارت خانے کے داخلے دروازے پر ہوا اور ہلاک ہونے والے سکیورٹی گارڈز تھے۔

امریکی سفارت خانہ جس علاقے میں واقع ہے اس کے قریب ہی دیگر ممالک کے سفارت خانوں کی عمارتیں بھی موجود ہیں۔

دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے علاقے میں پہنچ کر اسے گھیرے میں لے لیا۔ ابتدائی طور پر ملنے والی اطلاعات کے مطابق دھماکے سے سفارت خانے کی عمارت کے اندر کوئی نقصان نہیں ہوا۔

کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں 2007ء میں بھی ایک خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG