رسائی کے لنکس

ترکی میں دو کار بم دھماکے، چھ افراد ہلاک


یہ بم دھماکے جمعرات کو ترکی کے مشرقی علاقوں میں پولیس اسٹیشنز کے قریب ہوئے۔

ترکی میں دو کار بم دھماکوں میں چھ افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بم دھماکے جمعرات کو ترکی کے مشرقی علاقوں میں پولیس اسٹیشنز کے قریب ہوئے۔

پہلا کار بم دھماکا صوبہ وان میں ہوا جس میں ایک پولیس افسر اور دو شہری ہلاک جب کہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے جن میں 20 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

اس کے چند ہی گھنٹوں کے بعد علیزگ کے علاقے میں پولیس اسٹیشن کے قریب بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، لیکن حکام نے اس کا الزام کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے باغیوں پر عائد کیا ہے۔

’پی کے کے‘ ترک پولیس اور فوج پر اس سے قبل بھی حملے کرتی رہی ہے، ان میں سے زیادہ تر حملے ملک کے جنوب مشرق میں کردش علاقوں میں ہوئے۔

دوسرے بم دھماکے کے بعد سامنے آنے والی ویڈیو میں پولیس اسٹیشنز کے قریب سے دھوئیں کے گہرے بادل اُٹھتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس دھماکے میں کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں جب کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

XS
SM
MD
LG