ترکی کے جنوب مشرقی شہر وان میں پیر کو ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 25 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ دھماکا ملک کی حکمران جماعت ’اے کے پی‘ کے صوبائی دفاتر کے قریب ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ’اے کے پی‘ جماعت کے دفاتر کو اس بم دھماکے میں نقصان نہیں پہنچا۔
یہ دھماکے ملک میں عید الاضحیٰ کے پہلے دن کے موقع پر ہوئے۔
دھماکے کے فوراً بعد ایمبولینس گاڑیاں موقع کی طرف تیزی سے جاتی ہوئی دیکھی گئیں۔
کار بم دھماکا جس مقام پر ہوا وہ صوبائی گورنر کے دفتر سے صرف 200 میٹر کے فاصلے پر ہے۔
ترکی جنوب مشرقی علاقے میں کئی بم حملے ہو چکے ہیں، اس سے علاقے میں کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجو سرگرم ہیں۔