رسائی کے لنکس

ترکی میں داعش کے 30 مشتبہ شدت پسند گرفتار


فائل فوٹو
فائل فوٹو

انادولو خبررساں ادارے نے کہا ہے کہ مشتبہ افراد کو منگل کو قونیہ شہر کے قریب قمرہ قصبے سے گرفتار کیا گیا۔

ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ پولیس نے منگل کو طلوع آفتاب سے پہلے داعش کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران 30 مشتبہ شدت پسندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

پیر کو بھی ایسے ایک آپریشن میں سات شدت پسند اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

خبررساں ادارے اناطولیہ نے کہا ہے کہ مشتبہ افراد کو منگل کو قونیہ شہر کے قریب قمرہ قصبے سے گرفتار کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق انسداد دہشت گردی کے ماہر پولیس اہلکار ایک خاتون سمیت مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

پیر کو پولیس نے دیارباقر میں داعش کے زیر استعمال ایک گھر پر چھاپہ مارا تھا جس کے بعد ہونے والی جھڑپ میں دو پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 12 مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ترکی نے انقرہ میں 10 اکتوبر کو ہونے والے ایک امن احتجاج پر بم حملوں کے بعد داعش کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

گزشتہ ہفتے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ نا صرف داعش بلکہ شامی انٹیلی جنس اور کرد شدت پسند بھی اس حملے میں ملوث ہیں۔

XS
SM
MD
LG