ترکی میں پیر کی صبح آنے والے زلزلے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم 38 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز بسیورت قراکوکین ”Basyurt-Karakocan“ کے علاقے میں دس کلومیڑ زیرزمین بتایا جاتا ہے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اپنے گھروں سے باہر آگئی اور اطلاعات کے مطابق امدادی کارکنوں نے فوری طور پر کارروائیاں شروع کردی ہیں۔