رسائی کے لنکس

انقرہ: داعش کے خلاف کارروائی، 420 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار


سب سے بڑی پولیس کارروائی جنوب مشرقی صوبہ سنلرفا میں کی گئی، جہاں پولیس نے مختلف مقامات سے 100 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے داعش کے شدت پسندوں سے تعلق رکھنے والا سامان برآمد کیا گیا

ترکی کے سرکاری تحویل میں کام کرنے والے خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی پر مامور پولیس فورس نے داعش کے شدت پسند گروپ کے ساتھ رابطوں کے الزام پر 420 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

'انادولو ایجنسی' نے اتوار کے روز بتایا کہ زیر حراست لیے گئے داعش کے مشتبہ دہشت گردوں میں سے 60 غیر ملکی ہیں، جنہیں دارالحکومت انقرہ سے گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اِسی قسم کی پولیس کارروائیاں ملک کے دیگر شہروں میں بھی کی گئیں، جہاں سے مزید 423 افراد کر زیر حراست لیا گیا، اِن میں استنبول اور شام کے سرحدی علاقے کے قریب واقع، غازیانتے کا علاقہ بھی شامل ہے۔

سب سے بڑی پولیس کارروائی جنوب مشرقی صوبہ سنلرفا میں کی گئی، جہاں پولیس نے مختلف مقامات سے 100 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے داعش کے شدت پسندوں سے تعلق رکھنے والا سامان برآمد کیا گیا۔

سنہ 2016میں ترکی میں ناکام فوجی بغاوت ہوئی جب کہ داعش یا کُرد شدت پسندوں سے وابستہ کارندوں کی جانب سے درجنوں خونریز حملے ہوئے۔ ترکی نے دہشت گردی کے انسداد کی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

XS
SM
MD
LG