رسائی کے لنکس

ترکمانستان میں گیس کا دوسرا بڑا عالمی ذخیرہ

ترکمانستان میں گیس کا دوسرا بڑا عالمی ذخیرہ
ترکمانستان میں گیس کا دوسرا بڑا عالمی ذخیرہ

ترکمانستان میں گیس کا دوسرا بڑا عالمی ذخیرہ
ترکمانستان میں گیس کا دوسرا بڑا عالمی ذخیرہ

قدرتی وسائل کا تخمینہ لگانے والی ایک بین الاقوامی کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ ترکمانستان کے علاقے جنوبی یولوتان میں دنیا میں قدرتی گیس کے دوسرے بڑے ذخائر موجود ہیں۔

گیفنی-کلائن اینڈ ایسوسی ایٹس کے نمائندے جم گیلٹ نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی یولوتان میں 212 کھرب مکعب میٹر گیس موجود ہے جو ایران اور قطر کے مشترکہ ذخیرے جنوبی فارس کے بعد دنیا میں قدرتی گیس کا دوسرا بڑا ذخیرہ ہے۔

اس انکشاف کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ وسطی ایشیا کے اس ملک کے اُن دعووں کو تقویت ملے گی کہ وہ توانائی کے تمام خریداروں کی مانگ پوری کر سکتا ہے۔

اس وقت ترکمانستان چین، روس اور ایران کو قدرتی گیس فروخت کر رہا ہے لیکن اُسے امید ہے کہ وہ مغربی یورپ، افغانستان، پاکستان اور بھارت کو بھی گیس بر آمد کر سکے گا۔

اس سلسلے میں اس کی پاکستان، افغانستان اور بھارت کے ساتھ بات چیت کے کئی دور بھی ہو چکے ہیں جن کا مقصد ترکمانستان سے مجوزہ گیس پائپ لائن بچھانے اور اس کے ذریعے ان ملکوں کو گیس کی فروخت ہے۔

XS
SM
MD
LG