رسائی کے لنکس

ٹوئٹر کا ’ٹائم لائن‘ فیچر مقبول ٹوئیٹس کی ترویج کا باعث


ٹوئٹر کا موجودہ ’وائل یو ور اوے‘ کا فیچر ماضیِ قریب کے ٹوئیٹس کو دکھائے گا۔ نئے انداز اپنانے کا مقصد بہتری کی تگ و دو کرنے والی اِس ’مسیجنگ سروس‘ میں نئی روح پھونکنے کا باعث بنے گا

سماجی میڈیا سائٹ، ٹوئٹر ’مسیج ڈسپلے‘ کے طریقے میں رد و بدل کر رہا ہے۔

اب یہ ’مائکرو بلاگنگ‘ سروس اُن لوگوں کی مقبول ٹوئیٹس سب سے پہلے آپ کی ’ٹائم لائن‘ میں دکھائے گا، جنھیں آپ ’فولو‘ کرتے ہیں، جس کے بعد اِنہیں دوسروں کو روانہ کرے گا، جس طرح کہ اِس وقت ہو رہا ہے۔

نیا ’شو می دی بیسٹ ٹوئیٹس فرسٹ‘ اختیاری نوعیت کا ہے جب کہ اگر صارفین چاہیں تو وہ پرانے مانوس ترتیب وار ٹوئیٹس کے طریقہٴ کار کو جاری رکھ سکتے ہیں۔

ٹوئٹر کا موجودہ ’وائل یو ور اوے‘ کا فیچر ماضیِ قریب کے ٹوئیٹس کو دکھائے گا۔

نئے انداز اپنانے کا مقصد بہتری کی تگ و دو کرنے والی اِس ’مسیجنگ سروس‘ میں نئی روح پھونکنے کا باعث بنے گا۔

اختتام ہفتہ ہونے والے اِس اعلان سے پہلے، ٹوئٹر سے متعلق کئی افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ فیس بک نیوزفیڈ کے طرز پر ٹوئٹر نیا انداز اپنا رہا ہے۔

اِس بات پر، ٹوئٹر کے سی اِی او، جیک ڈورسی کو یہ پیغام ٹوئٹ کرنا پڑا کہ ’رئیل ٹائم اسٹریم‘ تبدیل نہیں ہوگا۔

ٹوئٹر پر دباؤ بڑھتا رہا ہے کہ وہ صارفین کی تعداد کو بڑھانے کی کوئی ترکیب نکالے، جب کہ اُس کے اسٹاک کافی گِر چکے تھے۔

XS
SM
MD
LG