واشنگٹن —
امریکہ کی جنوب مغربی ریاست نیواڈا کے ایک اسکول میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ ریاست کے شہر رینو کے مضافات میں قائم 'اسپارکس مڈل اسکول' میں پیش آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ انہیں پیر کی صبح سوا سات بجے انتظامیہ نے اسکول کی حدود میں ایک مسلح شخص گھس آنے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد پولیس کے دستے جائے واقعہ پر پہنچے۔
حکام کے مطابق واقعے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن تاحال یہ واضح نہیں کہ آیا ان میں مبینہ حملہ آور بھی شامل ہے۔ ایک مقامی اسپتال کی خاتون ترجمان نے دو بچوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے جانے کی تصدیق کی ہے ۔
علاقے کی انتظامیہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے حملہ آور پر "قابو" پالیا ہے اور صورتِ حال حکام کے کنٹرول میں ہے۔
واقعے کے بعد آس پاس کے کئی اسکولوں میں تدریسی عمل بھی معطل کردیا گیا ہے۔
معاصر نشریاتی ادارے 'سی این این' نے نیواڈا کے ایک مقامی اخبار کے حوالے سے کہا ہے کہ مبینہ حملہ آور ایک طالبِ علم تھا جس نے اپنے ایک استاد پر فائرنگ کی۔ تاحال حکام نے اس دعویٰ کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔