رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر: جھڑپ میں دو فوجی اور دو باغی ہلاک


بھارتی سکیورٹی فورس کے اہلکار (فائل فوٹو)
بھارتی سکیورٹی فورس کے اہلکار (فائل فوٹو)

مرکزی شہر سری نگر کے بعض حصوں کے علاوہ اننت ناگ اور پامپور میں ہفتہ کو بھی کرفیو نافذ رہا اور جن علاقوں میں کرفیو نہیں ہے وہاں ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد ہے۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک جھڑپ کے دوران دو بھارتی فوجی اور دو مشتبہ باغی مارے گئے جب کہ کشمیر میں کشیدگی کے باعث مختلف علاقوں میں ہفتہ کو بھی بدستور کرفیو نافذ ہے۔

بھارتی فوج کے ایک ترجمان کرنل نیتن این جوشی نے ہفتہ کو بتایا کہ "لائن آف کنٹرول" کے قریب نواگام سیکٹر میں جمعہ کو دیر گئے فورسز اور مشتبہ باغیوں کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی۔

ان کے بقول باغیوں کے قبضے سے مہلک ہتھیار بھی برآمد ہوئے جب کہ جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی زخمی بھی ہوا۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب رواں ماہ کے اوائل میں ایک علیحدگی پسند کمانڈر برہان وانی کی بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں موت کے بعد کشمیر میں صورتحال کشیدہ ہے۔

اس ہلاکت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں سکیورٹی فورسز سے مڈھ بھیڑ میں بھی لگ بھگ 50 افراد مارے جا چکے ہیں اور حکام نے تین ہفتوں سے زائد عرصے سے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔

علیحدگی پسند رہنماؤں نے اتوار کو بھی مظاہروں کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ ان کی اپیل پر ہفتہ کو کشمیر میں ہڑتال کی گئی۔

مرکزی شہر سری نگر کے بعض حصوں کے علاوہ اننت ناگ اور پامپور میں ہفتہ کو بھی کرفیو نافذ رہا اور جن علاقوں میں کرفیو نہیں ہے وہاں ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد ہے۔

XS
SM
MD
LG