رسائی کے لنکس

چین: طوفان سے چھ ہلاک، متعدد لاپتا


فیٹو نامی طوفان کی وجہ سے فیوجین صوبے میں تقریباً 150 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چلیں جب کہ تیز بارش کے باعث مٹی کے تودے بھی گرے۔

چین میں سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب مشرق میں آنے والے ’فیٹو‘ نامی شدید طوفان سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور متعدد تاحال لاپتا ہیں۔

طاقتور طوفان کی وجہ سے فیوجین صوبے میں تقریباً 150 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چلیں جب کہ تیز بارش کے باعث مٹی کے تودے بھی گرے۔

اس صوبے کے اب بھی بہت سے علاقے زیر آب ہیں۔

اگرچہ طوفان کی شدت میں منگل کو کمی آئی لیکن اب بھی زیجیانگ صوبے میں بارشیں جاری ہیں اور حکومت کی طرف سے ہنگامی امداد کی فراہمی کا کام جاری ہے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق طوفان کے باعث 4,000 گھر متاثر ہوئے۔

طوفان کے باعث بیشتر متاثرہ علاقوں میں بجلی کی ترسیل بند ہے جب کہ ریل اور فضائی رابطے بھی منقطع ہیں۔
XS
SM
MD
LG