رسائی کے لنکس

کینیا کے قحط متاثرین کے لیے ساڑھے دس کروڑ ڈالر امریکی امداد


صومالیہ میں امداد کی منتظر خواتین
صومالیہ میں امداد کی منتظر خواتین

امریکی صدر براک اوباما نے مشرقی افریقہ کے لیے خشک سالی اور قحط کی مد میں 105 ملین ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی ہے۔

وہائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکہ ان کی مد دجاری رکھے گا جنہیں خوراک ، پناہ گاہوں ، پانی اور ادویات کی اشد ضرورت ہے ۔

اس سال اب تک امریکہ صومالیہ ، ایتھوپیا اور کینیا میں، جہاں خشک سالی اور قحط سے ہزاروں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں لگ بھگ 565 ملین ڈالر کی امداد بھیج چکا ہے ۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پورے قرن افریقہ میں بارہ ملین لوگوں کو امداد کی اشد ضرورت ہے۔

امریکی نائب صدر جوبائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن کینیا میں خشک سالی سے پیدا ہونے والی مشکلات کا جائزہ لینے کے لیے ان دنوں وہاں کے دورے پر ہیں۔

XS
SM
MD
LG