رسائی کے لنکس

لندن: منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے محمد انور گرفتار


ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ برطانوی قوانین اور عدالتی نظام پر یقین رکھتے ہیں، اور اس سلسلے میں مکمل تعاون کیا جائے گا

لندن میں پولیس نے ’منی لانڈرنگ‘ کے ایک کیس میں بدھ کے روز 64 برس کے محمد انور کو گرفتار کیا، جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے کراچی کے رہنماؤں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لندن میں ایم کیو ایم کے سینئیر رہنما، محمد انور کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ برطانوی قوانین اور عدالتی نظام پر یقین رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق، محمد انور کی معاونت کے لیے قانونی ٹیم بھی اُن کے ہمراہ موجود ہے۔

محمد انور متحدہ قومی موومنٹ کے لندن میں اپنی جماعت کی رابطہ کمیٹی کے رکن ہیں اور اُن کا شمار ایم کیو ایم کے سرکردہ رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال لندن میں میٹرو پولیٹن پولیس نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کیس میں حراست میں لیا تھا۔ لیکن، اُنھیں ابتدائی تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG