واشنگٹن —
یوکرین کے وزیر ِ اعظم آرسینے یاتسینیک نے رُوس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رُوسی فوجی طیاروں نے بارہا یوکرین کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
ہفتے کے روز اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یوکرین کے وزیر ِ اعظم کا کہنا تھا کہ روس نے یوکرین کی فضائی حدود کی سات مرتبہ خلاف ورزی کی ہے۔
یوکرین کے وزیر ِاعظم آرسینے یاتسینیک کا کہنا تھا کہ، ’ہمیں اندازہ ہے کہ روسی فوج نے ایسا کیوں کیا ہوگا؟ اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ روس یوکرین کو اُکسا رہا ہے کہ وہ میزائل داغے تاکہ وہ یوکرین پر یہ الزام لگا سکے کہ یوکرین نے رُوس کے خلاف جنگ کا آغاز کیا ہے‘۔
جمعے کے روز امریکی فوجی عہدیداروں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ روسی فوجی جہاز نے یوکرین کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
دوسری جانب ہفتے کے روز اخباری اطلاعات کے مطابق روسی وزیر ِخارجہ کا کہنا تھا کہ فضائی حدود کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔
یوکرین کے وزیر ِاعظم کی جانب سے یہ بیان ان کے دورہ ِروم میں سامنے آیا جس کے بعد وہ اٹلی روانہ ہوئے جہاں انہوں نے پوپ فرانسس سے ملاقات کی۔
پوپ فرانسس نے اس ملاقات میں یوکرین کے وزیر ِاعظم کو تاکید کی کہ انہیں ہر وہ ممکنہ قدم اٹھانا چاہیئے جس سے یوکرین میں امن بحال کیا جا سکے۔