رسائی کے لنکس

اقوامِ متحدہ کی اگلے سال عالمی امداد کے لیے 35 بلین ڈالر کی اپیل


وسطی افریقی جمہوریہ میں اقوام متحدہ کے کارکن امدادی سامان ضرورت مندوں میں تقسیم کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو
وسطی افریقی جمہوریہ میں اقوام متحدہ کے کارکن امدادی سامان ضرورت مندوں میں تقسیم کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ نے اگلے سال انسانی ہمدردی کے تحت دنیا کے 16 کروڑ لوگوں کو امداد دینے کے لیے 35 بلیئن ڈالرکی اپیل کی ہے جب کہ کرونا وائرس کے بحران نے لوگوں کی کثیر تعداد کو غربت کی کم تر سطح سے نیچے دھکیل دیا ہے۔

سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جنگوں، آب و ہوا میں تبدیلی اور کووڈ-19 نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا کو انسان دوستی کے تحت مدد کرنے کے سب سے بڑےچیلنج سے دو چار کر دیا ہے۔

انہوں نے امداد دینے والے ممالک سے کہا کہ وہ غیر محفوظ لوگوں کے تاریک ترین دور میں ان کی مدد کو آگے آئیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق اصل میں 2021 میں امداد کی ضرورت کہیں زیادہ ہے کیونکہ اس وقت 23 کروڑ لوگوں کو محفوظ کرنے کے لیے کام کرنا ہو گا۔ اور اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا میں ہر 33 میں سے ایک فرد امداد کا منتطر ہے،جو کہ 2020 کے سال کے مقابلے میں 40 فی صد کا اضافہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹیرس، فائل فوٹو
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹیرس، فائل فوٹو

اس وقت دنیا بھر میں جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق چھ کروڑ سے زائد افراد کرونااوائرس سے ہونے والے مرض کووڈ-19 سے متاثر ہے۔

اب تک 15 لاکھ لوگ اس موذی مرض کا شکار ہو چکے ہیں اور لاک ڈاون کے سبب لاکھوں افراد کا روزگار ختم ہو گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی انسان دوستی کے تحت ایمرجنسی امداد کے معاون مارک لوکاک نے کہا ہے کہ 1990 کے بعد ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ غربت کی کم ترین سطح پر موجود افراد کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، جس نے کئی عشروں سے حاصل کی جانے والی ترقی کے پہیئے کا رخ الٹا کر رکھ دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG