رسائی کے لنکس

ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کی اہم جائزہ رپورٹ


کرسٹیانا فیگورس
کرسٹیانا فیگورس

ماحولیات سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کی سربراہ کرسٹیانا فیگورس ان منصوبوں کو بہترین پہلا قدم قرار دیتی ہوئے کہتی ہیں کہ اس سے 2100ء تک درجہ حرارت کو 2.7 سینٹی گریڈ کے ارد گرد رکھنے میں کامیابی ہوگی۔

ماحولیاتی تبدیلی کو محدود کرنے کے لیے اقوام متحدہ نے 146 ملکوں کی طرف سے قومی منصوبوں کا جائزہ جاری کیا ہے جس میں حکام کے بقول عالمی درجہ حرارت کو دو سینٹی گریڈ کی حد سے نہ بڑھنے دینے کے لیے اقدام کا بتایا گیا ہے۔

خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ کاربن گیسوں کا اخراج تو مزید بڑھے گا لیکن اس کی رفتار گزشتہ دو دہائیوں کی شرح سے کم رہے گی۔

تاہم اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبے دو سینٹی گریڈ کے ہدف کو قابو میں رکھنے کی طرف ایک اہم پیش رفت ہیں۔

عالمی تنظیم کا ماننا ہے کہ ماحولیات کے یہ قومی منصوبے دسمبر میں پیرس میں ہونے والی کانفرنس میں معاہدے کے لیے بنیادی کردار ادا کریں گے۔

جمع کروائے گئے منصوبوں سے اقوام متحدہ کے مطابق گیسوں کے اخراج کے تقریباً 86 فیصد حصے کو شامل کیا گیا ہے جو کہ گیسوں کے اخراج میں کمی کے پہلے کیوٹو پروٹوکول سے چار گنا زیادہ ہے۔

ماحولیات سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کی سربراہ کرسٹیانا فیگورس ان منصوبوں کو بہترین پہلا قدم قرار دیتی ہوئے کہتی ہیں کہ اس سے 2100ء تک درجہ حرارت کو 2.7 سینٹی گریڈ کے ارد گرد رکھنے میں کامیابی ہوگی۔

اقوام متحدہ کے ذمے اب یہ اہم کام ہے کہ وہ ان منصوبوں کو آئندہ ماہ پیرس میں جب عالمی رہنما ماحولیات سے متعلق مذاکرات کے لیے جمع ہوں تو انھیں ایک جامع اور قانونی معاہدے کے طور پر منظور کروائے۔

XS
SM
MD
LG