رسائی کے لنکس

جنوبی سوڈان میں پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے


جنوبی سوڈان میں پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے
جنوبی سوڈان میں پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسے جنوبی سوڈان میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر ، جس میں ہمسایہ ملک سوڈان میں تشدد سے بچنے کے لیے فرار ہوکر تقریباً پانچ ہزار افراد رہائش پذیر ہیں، ہوائی حملوں سے تشویش ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے نے منگل کے روز کہا کہ یہ حملہ ریاست نیل کے بالائی حصے میں واقع قصبے الفوج میں ہوا جو سوڈان کی سرحد سے لگ بھگ دس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

ادارے کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پیر کی صبح عارضی طورپر رہائش پذیر پناہ گزینوں پر دو فضائی حملوں کے دوران متعدد بم گرائے گئے۔

خبروں کے مطابق بموں سے ایک لڑکا زخمی ہوا جب کہ 14 افراد لاپتا ہیں۔

ادارے نے یہ نشان دہی نہیں کی کہ فضائی حملہ کس نے کیا تھا ۔

جنوبی سوڈان اپنے علاقے میں ماضی میں ہونے والے بم حملوں کا الزام سوڈان پر عائد کرچکاہے۔

اقوام متحدہ کے عہدے داروں کا کہناہے کہ فضائی حملوں کا ہدف بالخصوص سوڈان کی ریاست بیلو نیل میں تشدد سے بچنے کے لیے فرار ہونے والے پناہ گزین تھے۔

اقوام متحدہ کا کہناہے کہ اگست سے اب تک 78 ہزار سے زیادہ افراد سوڈانی ریاست نیل اور جنوبی ریاست کوردوفان کی سرحدی لڑئیوں کے خوف سے اپنا گھر بار چھوڑ کرجاچکے ہیں۔

خرطوم اپنے ان باغیوں سے لڑتا رہا ہے جن کے بارے میں اس کا کہناہے کہ وہ ان کی ہمدردریاں جنوبی سوڈان کے ساتھ ہیں جو گذشتہ سال جولائی میں آزاد ہوگیا تھا۔

XS
SM
MD
LG