رسائی کے لنکس

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، اقوام متحدہ چھان بین کرے گا


اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے کے ماہرین شام جائیں گے، جہاں وہ اُن تین مقامات پر تفتیش کریں گے جہاں مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیار استعمال ہوئے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان، مارٹن نسیرکی نے بدھ کے روز بتایا کہ یہ مشن جلد از جلد شام جائے گا۔

اُنھوں نے کہا کہ وفد کا ایک پڑاؤ حلب کے مضافات میں واقع خان الاصل کے گاؤں میں ہوگا۔ اُنھوں نے مزید دو مقامات کے نام ظاہر نہیں کیے۔

خان الاصل شام کے سب سے بڑے شہر حلب کے کنٹرول حاصل کرنے کے لیے سب سے کلیدی محاذ جنگ بنا رہا ہے۔

حزب مخالف اور حکومت شام دونوں نے اِسی سال ہونے والی جھڑپوں کے دوران ایک دوسرے پر کیمیائی ہتھیار استعال کرنے کا الزام لگایا ہے ، جِن میں تقریباً 30افراد ہلاک ہوئے۔

اقوام متحدہ کے ماہرین کے اس دورے سے قبل اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کی سربراہ، آنگلا کانےاور اقوام متحدہ کی کیمیائی اسلحے سے متعلق تفتیشی ٹیم کے سربراہ اَکے سیل اسٹروم نے گذشتہ ہفتے دمشق کا دورہ کیا ۔ دونوں کو حکومت شام نے دمشق آنے کی دعوت دی تھی۔
XS
SM
MD
LG