رسائی کے لنکس

یونیسکو میں کوسوو کی رکنیت کی درخواست مسترد


پیرس میں واقع یونیسکو کے صدر دفتر میں تنظیم کے جنرل کونسل اجلاس کا ایک منظر
پیرس میں واقع یونیسکو کے صدر دفتر میں تنظیم کے جنرل کونسل اجلاس کا ایک منظر

صرف تین ووٹوں کی کمی کی وجہ سے درکار 95 ووٹوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکامی پر کوسوو کی درخواست مسترد کردی گئی۔

اقوام متحدہ کے ادارے 'یونیسکو' نے دو تہائی اراکین کی حمایت حاصل کرنے میں ناکامی پر کوسوو کی رکنیت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

پیر کو اقوام متحدہ میں ہونے والی رائے شماری میں تنظیم کے کل 142 میں سے 92 ارکان نے یونیسکو کی رکنیت کے لے کوسوو کے حق میں ووٹ دیا۔ لیکن صرف تین ووٹوں کی کمی کی وجہ سے مطلوبہ 95 ووٹوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکامی پر کوسوو کی درخواست مسترد کردی گئی۔

رائے شماری کے دوران 50 ممالک نے کوسوو کی درخواست کے خلاف ووٹ دیا جبکہ 22 اراکین نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

روس اور سربیا کوسوو کی جانب سے 'یونیسکو' کی رکنیت کی حصول کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کرتے رہے ہیں اور انھوں نے رکنیت کی درخواست پر رائے شماری منسوخ کرانے کی کوشش بھی کی تھی۔

کوسوو نے 2008ء میں سربیا سے آزادی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے اب تک دنیا کے 110 ممالک اسے تسلیم کرچکے ہیں۔

'یونیسکو' کی رکنیت ملنے کے نتیجے میں سربیا کا یہ سابق اور مسلم اکثریتی صوبہ ثقافت اور تعلیم کے شعبے میں لاکھوں ڈالر کی مالی امداد کا اہل ہوجاتا۔

کوسوو کی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ اگر اسے 'یونیسکو' کی رکنیت مل گئی تو وہ اپنی حدود میں سربیا کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کی حفاظت کے لیے اقدامات کرے گی۔

XS
SM
MD
LG