رسائی کے لنکس

جنرل اسمبلی اجلاس: خاقان عباسی نیویارک پہنچ گئے


شاہد خاقان عباسی نیویارک پہنچ گئے
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:58 0:00

سفارت خانے کے اہل کاروں کے مطابق، 21 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ’’اپنے پالیسی بیان میں، وزیر اعظم اہم بین الاقوامی امور پر پاکستانی مؤقف بیان کریں گے، جس میں جموں و کشمیر کا تنازع بھی شامل ہے‘‘

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے، پیر کی شام وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نیو یارک پہنچے۔

جمعرات، 21 ستمبر کو پاکستانی وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

سفارت خانے کے اہل کاروں کے مطابق، ’’اپنے پالیسی بیان میں، وزیر اعظم اہم بین الاقوامی امور پر پاکستانی مؤقف بیان کریں گے، جس میں جموں و کشمیر کا تنازع بھی شامل ہے‘‘۔

ذرائع کے مطابق، بین الاقوامی سربراہان سے ملاقات کے دوران، وزیر اعظم خاقان عباسی معاشی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے حکومت کی کامیابیوں کا تذکرہ کریں گے، جب کہ وہ خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینے کے سسلے میں پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے‘‘۔

نیو یارک میں قیام کے دوران، وزیر اعظم عالمی سیاسی لیڈروں، ذرائع ابلاغ کی اہم شخصیات اور دنیا کے نامور کاروباری افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔

وہ معاشی شعبے کے علاوہ، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری لڑائی میں پاکستان کی کامیابیوں کی نشاندہی کریں گے۔

وزیر اعظم اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی ’کونسل آن فارین رلیشنز‘ سے خطاب کریں گے، اور پاکستان- امریکہ بزنس کونسل‘ کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

XS
SM
MD
LG