رسائی کے لنکس

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کا دورۂ پاکستان، کشمیر اور افغان امن پر بات چیت


شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ولکن بوزکر کا وزارت خارجہ میں استقبال کر رہے ہیں۔ 27 مئی 2021
شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ولکن بوزکر کا وزارت خارجہ میں استقبال کر رہے ہیں۔ 27 مئی 2021

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ولکن بوزکر نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ایسا راستہ اختیار کریں جس سے جموں و کشمیر تنازع کا پرامن حل ممکن ہو سکے۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ولکن بوزکر نے یہ بات پاکستان کے دورے کے دوران اسلام آباد میں واقع نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

بوزکر نے مزید کہا کہ وہ جموں و کشمیر کی صورت حال سے آگاہ ہیں اور ان کےبقول جنوبی ایشیا کے خطے کے امن و استحکام اور خوش حالی کا انحصار بھارت اور پاکستان کے معمول کے تعلقات پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں کا کشمیر کا تنازع فلسطین جتنا پرانا ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ہونے کے ناطے میں بھارت اور پاکستان پر زور دوں گا کہ ایسی راہ اختیار کریں جس سےجموں و کشمیر کے تنازع کا حل ممکن ہو سکے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ولکن بوزکر کا شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں خیرمقدم کیا۔ 27 مئی 2021
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ولکن بوزکر کا شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں خیرمقدم کیا۔ 27 مئی 2021

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس کے صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے عہدے کی مدت کے دوران اقوام متحدہ کی پالیسی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کی مطلقہ قرارداووں کے تحت تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ کہ وہ متنازعہ علاقے کی حیثت میں کسی تبدیلی سے گریز کریں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ولکن بوزکر پاکستان کے وزیر خارجہ کی دعوت پر پاکستان کے تین روزہ درے پر بدھ کو اسلام آباد پہنچے تھے۔ اور جمعرات کو انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں فلسطین، بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی صورت حال، افغان امن عمل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر بوزکر کے ہمراہ جمعرات کو ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس کے طلب کرنے پر بوزکر کی کوششوں کو سراہا۔

پاکستان کے اعلیٰ سفارت کار نے فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے پر ولکن بوزکر کی کوششوں کو سراہا۔ ان کے بقول فلسطیون کے خلاف اسرائیل کی جاری کارروائیوں کو بند کروانے کے لیے جنگ بندی کا حصول پہلا مقصد تھا، جس میں ان کے بقول کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے اور پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے مستقل بنیادوں پر منصفانہ حل کا خواہاں ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کے دوران پاکستان کے اعلیٰ سفارت کار نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا حصول مشکل رہے گا۔ اسی طرح ان کے بقول جموں و کشمیر کے تنازع کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ہے۔

میری بات کی غلط انداز سے تشریح کی گئی، شاہ محمود قریشی
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:56 0:00

تجزیہ کار نجم رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان ان کے دفتر کے ذریعے عالمی برادری کو جموں و کشمیر ، افغانستان اور فلسطین کے متعلق اپنے موقف سے واضح طور آگاہ کر سکتا ہے۔

دوسری جانب جمعرات کو دفتر خارجہ میں ملاقات کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے درمیان اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں اصلاحات کے بارے میں بھی تفصیل سے تبادلہ خیال ہوا۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلام آباد سلامتی کونسل کو فعال بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے اہم دارے میں اصلاحات کو ضروری خیال کرتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے انہیں افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام اور روابط کے فروغ کیلئے افغان امن عمل کا نتیجہ خیز ہونا انتہائی ضروری ہے۔ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے

وزیر خارجہ نے کرونا وبا سے بچاؤ اور ویکسین کی دستیابی کیلئے صدر جنرل اسمبلی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک بالخصوص ترقی پذیر ممالک کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی فراہمی کیلئے بین الاقوامی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

دریں اثنا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی صدر نے پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی۔

XS
SM
MD
LG