رسائی کے لنکس

صومالیہ میں الشباب کا کمانڈر مارا گیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وائس آف امریکہ کی صومالی سروس نے صومالی فوج کےذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ فضائی کارروائیاں زیریں جبا کے علاقے  میں  کنجاران کے گاؤں میں کی گئی ہیں۔

صومالیہ میں امریکی فوج کی طرف سے رواں ہفتے کی جانے والی فضائی کارروائیوں میں شدت پسند گروپ الشباب کے ایک سابق کمانڈر سمیت چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

وائس آف امریکہ کی صومالی سروس نے صومالی فوج کےذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ فضائی کارروائیاں زیریں جبا کے علاقے میں کنجاران کے گاؤں میں کی گئی ہیں۔

صومالی فوج کے ذرائع نے سابق عسکریت پسند کمانڈر کی شناخت بشیر ڈہری کے نام سے کی ہے جو زیریں جبا کے علاقے میں الشباب کی ملیشیا کا نائب کمانڈر تھا۔

بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں وہ کسماؤ کے مغرب میں واقع الشباب کے زیر کنٹرول علاقے میں سرگرم تھا تاہم یہ واضح نہیں تھا کہ وہ اس دہشت گرد گروپ میں کس سطح پر کام کر رہا تھا۔

افریقہ کے لیے امریکہ کی سنٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق ان چاروں مشتبہ دہشت گردوں کو " اپنے دفاع" میں کی جانی والے فضائی کارروائیوں میں اس وقت ہلاک کیا گیا جب انتہا پسندوں نے کسماؤ کے ساحلی شہر کے باہر صومالیہ کے فوجیوں اور ان کے امریکی مشیروں پر حملہ کیا۔

یہ فضائی کارروائیاں ان علاقوں میں کی گئیں جہاں صومالی اور افریقی یونین کے دستے جنہیں امریکی اہلکاروں کی مدد حاصل ہے، انتہاپسندوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

افریقہ کے لیے امریکی کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکہ کا کردار صرف مشاورت فراہم کرنے تک محدود ہے۔

XS
SM
MD
LG