رسائی کے لنکس

ہلری کلنٹن اور برمی وزیر خارجہ کی ملاقات


امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن اور برما کے وزیر خارجہ واشنگٹن میں ملاقات کررہے ہیں اور ایسے اشارے سامنے آرہے ہیں اوباما انتظامیہ جنوبی ایشیائی خطے کے اس ملک پر طویل عرصے سے عائد اقتصادی پابندیاں معطل کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

مشرقی ایشیا ء کے لیے سینیٹ کی ایک اہم کمیٹی کے چیئرمین جم ویب نے چین کے وزیر خارجہ وونا مونگ لیون کے دورے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ واشنگٹن کے لیے اس ملک پر عائد پابندیاں اٹھانے کا ایک مناسب وقت ہے۔

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب وقت آیا گیا ہے کہ مسٹر اوباما اس سلسلے میں عملی اقدامات کریں۔

اس ہفتے رنگون میں حزب اختلاف کی جمہوریت پسند راہنما آنگ ساں سوچی نے امریکی کانگریس کی جانب سے برما کے فوجی حکمران کے خلاف تقریباً پانچ عشروں سے عائد تجارت اور سفر کی پابندیاں اٹھائے جانے کی کوششوں کی محتاط حمایت کی۔

بین الاقوامی دباؤ کے نتیجے میں فوجی حکمرانوں نے گذشتہ سال اقتدار چھوڑنے اور کثیر جماعتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیاتھا۔

برما کی نئی حکومت نے، جس میں سویلین نمائندگی برائے نام ہے، سینکڑوں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا اور ایک کامیاب انتخابی مہم کے ذریعے پارلیمنٹ میں پہنچنے کے لیے آنگ ساں سوچی کا راستہ ہموار کیا۔

اوباما انتظامیہ نے جنوری میں کہاتھا کہ وہ برما کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات معمول پرلانے کے لیے آگے بڑھے گی اور گذشتہ ماہ اس نے برما میں سرمایہ کاری پر15سال سے جاری پابندیوں کو نرم کرنے کا اعلان کیاتھا۔

XS
SM
MD
LG