رسائی کے لنکس

ٹرمپ کو انتخابي کامیابی پر ہلری کلنٹن کی مبارک باد


انتخابی ناکامی کے بعد ہلری کلنٹن نیویارک میں اپنے حامیوں سے مخاطب ہیں۔ 9 نومبر 2016
انتخابی ناکامی کے بعد ہلری کلنٹن نیویارک میں اپنے حامیوں سے مخاطب ہیں۔ 9 نومبر 2016

ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلری کلنٹن نے بدھ کے روز اپنے ری پبلیکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی تسلیم کرتے ہوئے یہ توقع ظاہر کی کہ وہ تمام امریکیوں کے لیے ایک کامیاب صدر ثابت ہوں گے۔

سابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے، جو ملک کی پہلی خاتون صدر بننے کی خواہش رکھتی تھیں، اپنی ناکامی پر شديد مایوس ہونے کا بھی اعتراف کیا۔ انہوں نے نیویارک میں اپنے حامیوں سے کہا ہے یہ میرے لیے ایک تکلیف دہ بات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر تقسیم اس سے کہیں زیادہ تھی جتنا کہ ہمارا خیال تھا۔

کلنٹن نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ کبھی اس سوچ سے پیچھے نہ ہٹیں کہ حق اور سچ کے لیے لڑنے کی ایک اپنی اہمیت ہے۔

اپنی فتح کے کئی گھنٹوں کے بعد ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ محنت کشوں کے طبقے سے تعلق رکھنے والوں کو کبھی نہیں بھول سکتے جنہوں نے امریکہ کی سیاسی تاریخ میں ایک نا ممکن کو ممکن کر دکھایا۔

XS
SM
MD
LG