رسائی کے لنکس

امریکہ بھر میں ’پریذیڈنٹس ڈے‘ منایا جا رہا ہے


پریذیڈنٹس ڈے پر سب سے پہلے عام تعطیل 22 فروری 1879ء کو صدر جارج واشنگٹن کی سالگرہ کے موقعے پر دی گئی۔ جارج واشنگٹن امریکہ کے پہلے صدر تھے۔

امریکہ بھر میں آجپریذیڈنٹس ڈے منایا جا رہا ہے۔

پریذیڈنٹس ڈے پر امریکہ بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ اس موقعے پر عام لوگ نہ صرف چھٹی مناتے ہیں بلکہ بہت سے لوگ اس دن کو ماضی کے جھروکوں میں جانے کا ایک ذریعہ بھی سمجھتے ہیں اور اس حوالے سے مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ امریکہ کی تاریخ کو دہرا کر اپنے ملک کی تاریخ کو یاد رکھا جا سکے۔

پریذیڈنٹس ڈے پر سب سے پہلے عام تعطیل 22 فروری 1879ء کو صدر جارج واشنگٹن کی سالگرہ کے موقعے پر دی گئی۔ جارج واشنگٹن امریکہ کے پہلے صدر تھے۔

اس کے تقریباً ایک صدی بعد، 1968ء میں، کانگریس نے بہت سی قومی تعطیلات کو کسی ایک روز منانے کی بجائے اسے کسی مہینے کے مخصوص پیر کے روز منائے جانے کا قانون پاس کیا تاکہ ملازمت پیشہ افراد کو ویک اینڈ ملا کر تین روز کی چھٹی مل سکے۔

ابتداء میں پریذیڈنٹس ڈے صرف امریکی دارالحکومت میں منایا جاتا رہا مگر 1885ء سے پورے امریکہ میں اسے قومی تعطیل کی شکل دے دی گئی۔

اس قومی تعطیل کی مناسبت سے امریکہ بھر میں مختلف سٹوروں میں خاص سیلز کا اہتمام کیا جاتا ہے اور خریداری عروج پر رہتی ہے۔

پہلے امریکی صدر جارج واشنگٹن کی اصل سالگرہ 12 فروری کو ہوتی ہے مگر کانگریس کی جانب سے جارج واشنگٹن کی سالگرہ کے بعد آنے والے پیر کو پریڈیڈنٹس ڈے منانے کے قانون کی وجہ سے پہلے امریکی صدر کی سالگرہ کبھی بھی پریڈیڈنٹس ڈے پر نہیں منائی جا سکتی۔

پریذیڈنٹس ڈے کو ماضی میں ’جارج واشنگٹنز برتھ ڈے‘ کے نام سے منایا جاتا تھا مگر بعد ازاں اسے پریذیڈنٹس ڈے کا نام یوں دیا گیا کہ اب اس روز جارج واشنگٹن کے ساتھ ساتھ سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کو بھی یاد کیا جاتا ہے جن کی سالگرہ کی تاریخ 12 فروری ہے۔ یوں دو صدور کی سالگرہ کی مناسبت سے اس قومی تعطیل کو ’پریذیڈنٹس ڈے‘ کا نام دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG