واشنگٹن —
امریکہ میں موبائل فونز کی چوری کی شرح بہت زیادہ ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اب ایک نیا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اس نئے نظام کے ذریعے موبائل فون کا مالک اپنے فون کے چوری ہو جانے کی صورت میں اپنے فون تک رسائی رکھ سکے گا، فون کو لاک کر سکے گا اور اس کا سارا ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کر سکتا ہے۔
امریکہ میں پانچ بڑی موبائل فون کمپنیوں نے موبائل فون بنانے والے اداروں جیسا کہ ایپل، گوگل، سام سنگ، مائیکروسوفٹ، موٹورولا اور نوکیا کے ساتھ ایک ایسے معاہدے پر دستخط کیا ہے جس کی رُو سے موبائل فون کے مالک اپنے فون کو لاک کرکے اس کا ڈیٹا مٹا سکتے ہیں۔
فون چرانے والے فون کو ’ری سیٹ‘ یعنی اسے دوبارہ کھول بھی نہیں سکیں گے۔
اس نئی ٹیکنالوجی کو ’کِل ٹیکنالوجی‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ تمام سمارٹ فونز پر بغیر کسی اضافی چارجز کے انسٹال کی جائے گی۔