رسائی کے لنکس

’انسانی حقوق سے متعلق چین کا رویہ مزید جابرانہ ہوتا جا رہا ہے‘


محکمہٴخارجہ نے کہا ہے کہ، ’چین سرگرم کارکنوں کے اہل خانہ اور کارندوں کو ہراساں کرنے اور ہدف بنانے لگا ہے، اور یہ کہ تبت اور یغور مسلمانوں کے علاقوں میں یہ پالیسیاں انتہائی جابرانہ ہوتی جا رہی ہیں‘

امریکی محکمہٴخارجہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار کا کہنا ہے کہ چین میں انسانی حقوق کی صورتِ حال بگڑتی جا رہی ہے، اور چین پر سرگرم کارکنوں کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے اور نسلی اور مذہبی اقلیتوں پر زیادتیاں روا رکھنے کا الزام لگایا۔

عزرا ضیا، محکمہّ خارجہ میں جمہوریت، انسانی حقوق اور مزدوروں سے متعلق امور کی قائم مقام نائب وزیر ہیں۔

اُنھوں نے جمعے کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ انسانی حقوق پر منگل اور بدھ کو چین کے عہدے داروں کے ساتھ ہونے والی بات چیت امریکی توقعات پر پوری نہیں اتری۔


بیجنگ میں ایک نیوز بریفنگ سے خطاب میں عزرا ضیا نے کہا کہ چین سرگرم کارکنوں کے اہل خانہ اور کارندوں کو ہراساں کرنے اور ہدف بنانے لگا ہے، اور یہ کہ تبت اور یغور مسلمانوں کے علاقوں میں یہ پالیسیاں انتہائی جابرانہ بنتی جا رہی ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ چین کے ساتھ انسانی حقوق کے معاملات کو اٹھانا مشکل ہوتا جا رہا ہے، لیکن، یہ امریکی سفارت کاری کا ایک کلیدی جُزو ہے۔
XS
SM
MD
LG