رسائی کے لنکس

افغانستان دہشت گرد حملے، امریکہ کی شدید مذمت


کابل کار بم دھماکہ
کابل کار بم دھماکہ

محکمہٴخارجہ نے طالبان اور دیگر افغان شدت پسند گروہوں، اور جو بھی اِن کی پشت پناہی کر رہا ہے، اُن پر زور دیا کہ ’افغانستان میں تشدد کی کارروائیاں بند کی جائیں‘

امریکی محکمہٴخارجہ نے جمعے کو کابل میں ہونے والے باغیانہ حملوں کے سلسلے کی شدید مذمت کی ہے۔

اِن حملوں کے نتیجے میں کم از کم 44 ہلاکتیں واقع ہوئیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

ایک اخباری بیان میں، معاون ترجمان مارک سی ٹونر نے کہا ہے کہ اس پُرتشدد واقعے سے ایک بار پھر اس بات کا کھلا اظہار ہوتا ہے کہ باغیوں کو بے گناہ افغانوں کی زندگی کی کوئی پرواہ نہیں۔

ترجمان کے مطابق، ’ایسی حرکات کا کوئی جواز نہیں‘۔

محکمہٴخارجہ نے طالبان اور دیگر افغان شدت پسند گروہوں، اور جو بھی اِن کی پشت پناہی کر رہا ہے، اُن پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں تشدد کی کارروائیاں بند کرے۔

بقول ترجمان، ’امریکہ افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور مستحکم، محفوظ اور خوش حال مستقبل کے حصول کی اُن کی کوششوں کی ضمن میں ہم اپنے افغان ساجھے داروں کی مدد کرنے کے عزم پر قائم ہیں‘۔

ترجمان نے کہا ہے کہ اِس وقت ہماری ہمدردیاں اور دعائیں ہلاک شدگان اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

XS
SM
MD
LG