صدر براک اوباما نے کہاہے کہ کانگریس نئی ملازمتوں کے مواقعوں، معیشت کی ترقی اور متوسط طبقے کی مضبوطی کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔
اپنے ہفتے وار ریڈیو خطاب میں مسٹر اوبامانے کہاکہ کانگریس کے ریپبلیکنز اراکین نے سابق فوجیوں کو روزگار کی فراہمی میں مدد دینے کے بل کے خلاف ووٹ دیا۔
مسٹر اوباما نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے تعطیلات پر واشنگٹن سے جانے سے پہلے کاشت کاروں اور گھر مالکان کی مدد سے متعلق قانون سازی سے بھی اپنے ہاتھ کھینچ لیے۔
صدر نے امریکی شہریوں سے کہا کہ مذکورہ قانونی مسودوں کو دونوں جماعتوں کی حمایت کی ضرورت ہے اور لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے نمائندوں سے کہیں کہ نومبر کے صدارتی انتخابات کے بعد جب وہ اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے تو ان قانونی تجاویز پر کام کریں۔
دوسری جانب ری پبلیکن پارٹی کے ہفتہ وار خطاب میں سینیٹر جیف سیشنز نے، جو بجٹ کمیٹی کے ایک رکن بھی ہیں، ڈیموکریٹس پرمتوازن بجٹ پیش کرنے میں تاخیری حربے استعمال کرنے کاالزام لگایا۔
انہوں نے نکتہ چینی کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ صدر کی پیش کردہ اقتصادی پالیسوں میں خامیاں موجود ہیں اور یہ کہ اوباما انتظامیہ اپنی بجٹ تجاویز میں خسارے میں کمی اور معیشت کی بحالی پر گمراہ کررہی ہے۔