رسائی کے لنکس

ہلری کلنٹن آئندہ ہفتے مشرقی ایشیا کا دورہ کریں گی


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ ہلری کلنٹن رواں ماہ انڈونیشیا اور ہانگ کانگ کا دورہ کریں گی۔

مس کلنٹن 21 جولائی کو جزیرہ بالی پہنچیں گی جہاں اُنھوں نے جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرنی ہے۔

محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ ہلری کلنٹن کے دورے کا مقصد جنوب مشرقی ایشیا اور امریکہ کے مابین تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

دورہِ بالی کے بعد مس کلنٹن ہانگ کانگ جائیں گی جہاں وہ ایشیا پیسیفک خطے کی معیشت میں امریکہ کے کردار کے موضوع پر خطاب کریں گی۔

مشرقی ایشیا کے دورے سے قبل امریکی وزیر خارجہ ترکی، یونان اور بھارت بھی جائیں گی۔

XS
SM
MD
LG