امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن اظہار اور معلومات کی آزادیوں کے فروغ کے سلسلے میں یورپ کا دورہ کررہی ہیں، جمعے کو ان کی منزل اسپین ہے۔
اپنے اسپین کے دو روزہ دورے کے دوران وزیر خارجہ کلنٹن وزیر اعظم ہوزے لیوس زاپاٹروسے افغانستان، تجارت اور معیشت سمیت کئی موضوعات پر بات چیت کریں گی۔
اس سے قبل جمعرات کے روز لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیس میں امریکی وزیر خارجہ کلنٹن نے جمہوریت کے حامیوں سے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ہونے والی ہر پیش رفت کو بعض قوتیں اسے تخریب اور جذبات کچلنے کے ہتھیار کے طورپر استعمال کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
وزیر خارجہ کلنٹن کے دورہ یورپ میں لیتھوانیا ان کی دوسری منزل تھی ۔ اس سے قبل انہوں نے ہنگری کا دورہ کیا ۔