امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئیں۔ دورے کا مقصد جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ سیاسی اور معاشی روابط کو مضبوط کرنا ہے۔
ہلیری کلنٹن کا یہ دورہ امریکہ اور بھارت کے درمیان جاری اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا حصہ ہے۔ اس ڈائیلاگ کا آغاز گزشتہ سال واشنگٹن میں ہوا تھا۔ اپنے دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ ، بھارتی رہنماؤں کے ساتھ افغانستان اور پاکستان میں سلامتی کی صورتحال جیسے امور پر بات چیت کریں گی۔
ان کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا جب ایک ہفتہ پہلے بھارت کے مالی سرگرمیوں کے مرکز ی شہر ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں سے انیس افراد ہلاک اور ایک سو تیس کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ ان کا یہ دورہ ، گزشتہ سال نومبرمیں صدر براک اوباما کے دورے کے بعد ہو رہا ہے۔
ابھی تک کسی نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
بدھ کے روز ہلیری کلنٹن جنوبی شہر چنائی جائیں گی جہاں وہ امریکی کمپنیوں کے نمائندگان سے ملاقات کریں گی۔
اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوران ، اقتصادی اور سیکیورٹی روابط سے ہٹ کر بھارت اور امریکہ کے درمیان سن 2008 میں طے پانے والے جوہری تعاون کے منصوبے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ بھارتی رہنما ،بھارتی پیشہ وروں کو متاثر کرنے والے امریکی ویزا قوانین کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1