رسائی کے لنکس

امریکی سفارت کاروں کو آئیوری کوسٹ جانے کی اجازت


امریکی سفارت کاروں کو آئیوری کوسٹ جانے کی اجازت
امریکی سفارت کاروں کو آئیوری کوسٹ جانے کی اجازت

امریکی محکمہ خارجہ نے آئیوری کوسٹ کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کے لیے ہدایت نامے میں نظر ثانی کی ہے اور اب امریکہ کے غیر ضروری سفارتی عملے کو اپنے اہل خانہ سمیت مغربی افریقہ کے اس ملک میں واپس جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

محکمہ خارجہ کے مطابق انتخابات کے باعث بحران کے بعد سلامتی کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ لیکن امریکیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں کیوں کہ آئیوری کوسٹ میں صورت حال تیزی سے اور بغیر کسی پیشگی انتباہ کے تبدیل ہو سکتی ہے۔

آئیوری کوسٹ میں متنازع انتخابات کے بعد دسمبر میں محکمہ خارجہ نے اپنے سفارت خانے کے تمام غیر ضروری عملے اور اُن کے اہل خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

آئیوری کوسٹ کے اُس وقت کے صدر لارنٹ باگبو کی طرف سے نومبر میں ہونے والے انتخابات میں اپنے حریف آلاساں اوترا کے ہاتھوں شکست تسلیم کرنے سے انکار کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہو گیا تھا۔

اس تنازع کے باعث شروع ہونے والی بدامنی میں تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جب کہ 10 لاکھ کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

واٹارا کی حامی فورسز نے مسٹر باگبو کو اپریل میں ابیدجان سے گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد مسٹر واترا نے عہدے صدارت سنبھال لیا۔

XS
SM
MD
LG