رسائی کے لنکس

امریکی معیشت میں بہتری کے آثار


امریکی معیشت میں بہتری کے آثار
امریکی معیشت میں بہتری کے آثار

بظاہر امریکہ میں روزگار کی صورت حال بہتر ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ گذشتہ ہفتے بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواست دینے والوں کی تعداد پچھلے چار سال کے دوران اپنی کم ترین سطح پر رہی۔

جمعرات کو محکمہ محنت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں بے روزگاری الاؤنس کی درخواست دینے والوں کی ابتدائی تعداد 13 ہزار کم رہی ، جس کے بعد اب ملک بھر میں ایسے افراد کی تعداد تین لاکھ 48 ہزار رہ گئی ہے۔

ماہرین کا کہناتھا کہ امریکی معیشت اب لوگوں کو نوکریوں سے نکالنے کی بجائے انہیں ملازمتیں فراہم کرنے کی سمت بڑھ رہی ہے۔

ایک اور اقتصادی جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ امریکہ میں اس وقت بے روزگاری کی سطح 8 اعشارہ 3 فی صد ہے، جو گذشتہ تین برسوں کے دوران کی کم ترین سطح ہے۔

اسی طرح ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری کے مہینے میں گھروں کی قیمتوں میں گذشتہ ماہ کے مقابلے میں ڈیڑھ فی صد تک اضافہ ہوا۔

XS
SM
MD
LG