رسائی کے لنکس

امریکی معیشت میں 2.3 فیصد اضافہ


معیشت کے موضوع پر، صدر اوباما کا حالیہ خطاب
معیشت کے موضوع پر، صدر اوباما کا حالیہ خطاب

امریکی مرکزی بنک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی زرمبادلہ کے ذخائر معیشت کی بہتری کو ظاہر کر رہے ہیں

موسم سرما کے اختتام پر شروع ہونے والی سہ ماہی، اپریل تا جون تک امریکی معیشت میں 2.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

امریکی محکمہ تجارت کی جمعرات کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، صارفین میں خرچ کرنے کے رجحانات اور ملکی برآمدات نے دنیا کی سب سے بڑی معیشت کو سال کی دوسری سہ ماہی میں نمایاں بڑھاوا دیا۔

محکمے نے سابقہ تخمینے کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی معیشت سال کے پہلے تین ماہ کے دوران دہائی کی شرح کی ایک اکائی کے دو نکتوں کے مساوی سکڑ گئی تھی، لیکن اس سے اگلی سہ ماہی میں، یعنی اپریل تا جون تک، معیشت کی افزائش میں ایک دہائی کا چھٹا حصہ اضافہ ہوا۔

امریکی صارفین کے اخراجات جو کہ ملکی معیشت کا 70 فیصد ہے موسم بہار کے مہینوں میں نمایاں طور پر بہتر ہوئے، یعنی جنوری تا مارچ کی سہ ماہی کے دوران 1.8 فیصد نمو کے مقابلے میں دوسری سہ ماہی اپریل تا جون میں 2.9 فیصد بڑھے۔

امریکی تجزیہ کار معیشت کے اس فروغ میں گزشتہ چھ ماہ کے مقابلے میں مزید اضافے کی توقع کر رہے ہیں اور امکان ہے کہ نئی ملازمتوں کے مواقع کی وجہ سے صارفین کے اخراجات میں اضافے کا سلسلہ جاری رہے گا اور معیشت کی نمو 3 فیصد تک ہوجائے گی۔

امریکی مرکزی بنک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی زرمبادلہ کے ذخائر معیشت کی بہتری کو ظاہر کرتے ہیں۔

وفاقی پالیسی ساز گزشتہ سات سال کے دوران، پہلی بار اس سال کے آخیر میں شرح سود میں اضافے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ لیکن، اس وقت زرمبادلہ کے وفاقی ذخائر ایک بار پھر شرح سود کو صفر کی سطح پر رکھے ہوئے ہیں، کیونکہ قوم بدترین مالی بحران سے نکلنے کے مرحلے میں ہے۔

شرح سود میں اس سال ستمبر میں اضافہ متوقع ہے، جس کی بدولت صارفین اور کاروبار کی قیمت خرید میں اضافہ کردے گا، سنڑل بنک کی جانب سے یہ اضافہ معیشت کی بہت تیزی سے افزائش کی طرف گامزن ہے۔

مرکزی بنک کے پالیسی ساز کہتے ہیں کہ وہ ملازمتوں کے مزید مواقع چاہتے ہیں تاکہ شرح سود میں اضافے سے پہلے موجودہ کم افراط زر کی سطح مزید بہتر ہو۔

مالی بحران، جس کا سرکاری سطح پر 2009ء میں خاتمہ ہوچکا ہے، تب سے امریکی محصولات ایک ہی سطح پر ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ2011 ء سے 2014 کے دوران معیشت کی سالانہ افزائش کی شرح میں اضافہ 2 فیصد رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG