رسائی کے لنکس

امریکی وزارت خزانہ کی مصر سے اثاثوں کی منتقلی پر نظر رکھنے کی ہدایت


امریکی وزارت خزانہ کی مصر سے اثاثوں کی منتقلی پر نظر رکھنے کی ہدایت
امریکی وزارت خزانہ کی مصر سے اثاثوں کی منتقلی پر نظر رکھنے کی ہدایت

امریکی وزارت خزانہ نے بدھ کے روز امریکی بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرمائے کی ایسی کسی بھی لین دین پر نظر رکھیں جن کا تعلق مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے حکومتی ارکان سے ہو۔

وزارت خزانہ کا کہناہے کہ بینکوں کو ان مالیاتی سرگرمیوں پر نظر رکھنی چاہیے جن کا تعلق غبن شدہ اور غیر شفاف انداز میں ملکی اثاثوں کی منتقلی سے ہو۔

مصر کے حزب اختلاف کے راہنما یہ الزام لگاچکے ہیں کہ مسٹر حسنی مبارک کی حکومت کے ارکان اربوں ڈالر مالیت کے اثاثے بیرون ملک بھیج رہے ہیں ۔ حزب اختلاف نے دولت کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مصر نے امریکہ اور یورپی یونین سے اس ہفتے کے شروع میں کچھ اعلیٰ عہدے داروں کے اثاثے منجمد کرنے کے لیے کہا تھا۔

امریکہ اور یورپی یونین نے فہرست میں شامل افراد کے ناموں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ، تاہم ان کا کہناہے کہ ان میں مسٹرمبارک شامل نہیں ہیں۔

XS
SM
MD
LG