رسائی کے لنکس

ترکی روسی ایس 400 ڈیفنس سسٹم خریدے یا امریکی ایف 35 طیارے: امریکی جنرل


ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم کی نمائش۔ 7 مئی 2017
ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم کی نمائش۔ 7 مئی 2017

ایک اعلیٰ امریکی فوجی عہدے دار نے کہا ہے کہ وہ امریکی سینیٹ کو یہ مشورہ دیں گے کہ اگر ترکی روس سے ڈیفنس میزائل سسٹم خریدنے کے اپنے منصوبے کو آگے بڑھاتا ہے تو وہ اسے امریکہ کے ہائی ٹیک لڑاکا طیارے ایف 35 فروخت نہ کریں۔

یورپ کی کمان کے امریکی سربراہ جنرل کرٹس سکیپروٹی نے کہا ہے کہ ترکی کو روس سے ایس 400 میزائل ڈیفنس سسٹم کی خرید کے معاہدے پر نظر ثانی کرنی چاہیے جو وہ اس سال خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ روسی ایئر ڈیفنس سسٹم ایف 35 طیاروں کے لیے ایک خطرہ بن سکتا ہے۔

امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ امریکی عہدے دار اس وقت ترکی کو ایس 400 میزائل سسٹم خریدنے کے نتائج سے آگاہ کر رہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے دسمبر میں ترکی کو ساڑھے تین ارب مالیت کے پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔

ترکی کی جانب سے ایس 400 میزائل سسٹم کی خرید سے متعلق بات چیت کے بعد امریکہ نے جدید لڑاکا طیارے ایف 35 کی فراہمی التوا میں ڈال دی ہے۔

XS
SM
MD
LG