رسائی کے لنکس

فورٹ ہُڈ قتل مقدمہ: ندال اپنی وکالت کا مجاز قرار


مقدمے میں جیوری کے چناؤ کا آغاز بدھ سے ہوگا، جب کہ ابتدائی بیانات کی قلمبندی یکم جولائی سے ہوگی

ایک فوجی جج نےحکم صادر کیا ہے کہ فوج کے اُس سائکیاٹرسٹ کو، جِن پر 2009ء میں فورٹ ہُڈ خونریزی کا الزام ہے، وہ آئندہ دِنوں شروع ہونے والے قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران کیس کی پیروی خود کر سکتا ہے۔

یہ فیصلہ سناتے ہوئے، جج نے کہا کہ میجر ندال حسن کی دماغی کیفیت ایسی ہے کہ وہ اپنے وکلا کو ہٹانے کےفیصلے کا مجاز ہے، جس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ اُن دو درجن سے زائد فوجیوں پر جرح کر سکتا ہے، جنھیں زخمی کرنے کا اُن پر الزام عائد ہے۔

حسن کے وکلا مشورہ دینے والے اٹارنیز کے روپ میں موجود رہیں گے، اور ضرورت پڑنے پر وہ اُن کی مدد حاصل کر سکتا ہے۔

حسن کو 13افراد کے قتل عمد اور 32افراد کو جان بوجھ کر قتل کرنے کی کوشش کے عمل کا الزام عائد ہے، اور سزا کی صورت میں اُسے موت کی سزا یا بغیر ضمانت کے عمر قید ہوسکتی ہے۔

مقدمے میں جیوری کے چناؤ کا آغاز بدھ سے ہوگا، جب کہ ابتدائی بیانات کی باضابطہ قلم بندی یکم جولائی سے ہوگی۔
XS
SM
MD
LG