امریکہ میں سینیٹ کا اجلاس پیر کی سہ پہر ہو رہا ہے جس میں اخراجات سے متعلق ایک قانون کے معاملے پر ایوانِ نمائندگان کے ساتھ کسی سمجھوتے پر اتفاق کے لیے چند گھنٹے دستیاب ہوں گے۔
پیر کی نصف شب تک کوئی سمجھوتا نا ہوا تو حکومت کو جزوی شٹ ڈاؤن کو سامنا ہو سکتا ہے۔
ریپبلیکن قانون ساز کسی ایسے اقدام پر اسرار کر رہے ہیں جو صحت عامہ سے متعلق صدر براک اوباما کے نمایاں قانون میں تاخیر یا اس کے لیے مالی وسائل کی عدم دستیابی کا باعث بنے۔
ایوانِ نماندگان میں ہفتہ کو علی الصباح ایک اخراجاتی بل منظور کیا گیا تھا جس سے افورڈایبل ہیلتھ کیئر ایکٹ یا اوباما کیئر نامی قانون کے نمایاں اقدامات ایک سال کے لیے موخر ہو جائیں گے۔
سینیٹ میں اکثریتی رہنما ہیری ریئڈ نے کہا کہ یہ بل منظور نہیں کیا جائے گا۔
اس قانون کی وجہ سے ریپبلیکن اور ڈیموکریٹ قانون سازوں کے درمیان پائے جانے والا اختلاف واضح طور پر منظر عام پر آیا ہے۔
ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ اوباما کیئر قانون تمام تقاضون کو پورا کرتے ہوئے منظور کیا گیا اور اب یہ امریکی قانون کا حصہ ہے۔ اوباما کیئر کم آمدن والے اور ہیلتھ انشورنس سے محروم افراد کو رعایتی نرخوں پر پالیسی حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا تاکہ بیماری کی صورت میں لوگ گھمبیر معاشی مسائل سے دوچار نا ہوں۔
ریپبلیکنز کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام بے ترتیب اور نا مکمل ہے۔
صدر اوباما نے کہا ہے کہ وہ اس قانون کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔