رسائی کے لنکس

محکمہٴ ہوم لینڈ کی جزوی بندش معیشت پر اثر انداز ہوگی: اوباما


فائل
فائل

امی گریشن کے معاملے پر سیاسی تنازع کے نتیجے میں، ادارے کا 40 ارب ڈالر کا بجٹ اسی ہفتے ختم ہوجائے گا۔ محکمے کے 230000 سے زائد ملازمین کام کرتے رہیں گے۔ تاہم، اُنھیں اُس وقت تک محنتانہ فراہم نہیں ہوگا، جب تک کانگریس اُن کے لیے مختص رقم کی منظوری نہیں دیتی

صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ٕمحکمہٴہوم لینڈ سکیورٹی کی جزوی بندش کے معیشت کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی پر براہِ راست اثرات پڑیں گے۔

وائٹ ہاؤس میں ریاستوں کے گورنروں سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر اوباما نے کہا ہے کہ ادارے کی جزوی بندش کا مطلب یہ ہوگا کہ سرحدی گشت، بندرگاہ کی نگرانی اور ایئرپورٹ کی سکیورٹی پر مامور ایجنٹس کے 100000سے زائد اہل کار اجرت کے حصول سے محروم رہیں گے۔

امی گریشن کے معاملے پر سیاسی تنازع کے نتیجے میں، ادارے کا 40 ارب ڈالر کا بجٹ اسی ہفتے ختم ہوجائے گا۔ محکمے کے 230000 سے زائد ملازمین کام کرتے رہیں گے۔ تاہم، اُنھیں اُس وقت تک محنتانہ فراہم نہیں ہوگا، جب تک کانگریس اُن کے لیے مختص رقم کی منظوری نہیں دیتی۔

نومبر میں، صدر اوباما نے انتظامی حکم نامے کے ذریعے امی گریشن ضوابط میں کثیر تبدیلیاں کی تھیں۔ ریپبلیکن پارٹی کے قانون ساز، جن کا کہنا ہے کہ صدر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، ادارے کے لیے رقوم کی تب تک منظوری نہیں دیں گے جب تک ڈیموکریٹس انتظامی حکم نامے کی منسوخی پر رضامند نہیں ہوتے۔

دریں اثناٴ، امریکی حکومت نے ٹیکساس کے ایک وفاقی جج سے کہا ہے کہ لاکھوں تارکین وطن کو ملک بدری سے بچانے کےصدر اوباما کے اقدام پر اپنی عارضی بندش کا فیصلہ واپس لیں۔


گذشتہ ہفتے، امریکی ڈسٹرکٹ جج، اینڈریو ہانین نے ابتدائی حکم امتناعی جاری کیا تھا ، جس کی 26 ریاستوں نے وکالت کی تھی، جس میں امی گریشن کے حکم نامے کی معطلی کے لیے کہا گیا تھا، جن کی مدد سےملک میں موجود 50 لاکھ کے قریب غیرقانونی تارکین وطن کو ملک بدری سے بچایا جائے گا۔

محکمہٴانصاف نے جج سے کہا ہے کہ وہ اپنے فیصلے کو واپس لیں، جس سے انتظامی اقدام جاری رہے، جب تک فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی دائر اپیل پر فیصلہ نہیں آجاتا۔

XS
SM
MD
LG