رسائی کے لنکس

جاپانی وزیر اعظم اور صدر اوباما ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر زور


جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہی کو نودا پیر کے روز وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کررہے ہیں۔ ان دونوں راہنماؤں کے درمیان مذاکرات میں توقع ہے کہ دوطرفہ تعلقات، جو حالیہ برسوں میں کمزور ہوئے ہیں، مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کریں گے

دونوں راہنما ؤں کے درمیان کئی موضوعات زیر بحث آنے کی توقع کی جارہی ہےجن میں گذشتہ ہفتے جاپانی جزیرے اوکی ناوا سے تقریباً نوہزار امریکی فوجیوں کی دوسرے علاقے میں منتقلی بھی کا اعلان بھی شامل ہے۔

اس معاہدے کا مقصد دونوں اتحادی ممالک کے درمیان جزیرے اوکی ناوا میں طویل عرصے سے امریکی فوجی موجودگی پر پیدا ہونے والی کشیدگی میں کمی لانا ہے۔

معاہدے کے تحت امریکی فوجیوں کو بحرالکاہل کے علاقے میں کئی دوسری جگہ منتقل کردیا جائے گا جن میں ہوائی ، امریکی زیر انتظام علاقہ گوام اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

فوجیوں کی منتقلی کے نظام اولاقات کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ ان مذاکرات میں سیکیورٹی سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آسکتے ہیں ، خاص طورپر شمالی کوریا کی جانب سے کسی نئے جوہری یا میزائل تجربے کا امکان۔

جاپان اور جنوبی کوریا، دونوں خبردار کرچکے ہیں کہ وہ اپنے علاقوں پر سے پرواز کرنے والے شمالی کوریا کےکسی بھی تجرباتی میزائل کو مار گرائیں گے۔ جب کہ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی بھی اقدام پیانگ یانگ کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہوگا۔

یہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ملکوں کے راہنما معاشی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کریں گے جن میں ٹرانس پیسافک پارٹنرشپ جسے منصوبے بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG