ایک حالیہ مطالعے میں انکشاف ہوا ہے کہ دوسری قوموں کے بالغ افراد کی نسبت امریکی جائے کار پر صورت حال سے نمٹنے کی کم صلاحیت رکھتے ہیں اور یہ اقتصادی ترقی کے امریکی خواب کے لیے مضر تصور کیا جا رہا ہے۔
منگل کو جاری ہونے والے اس مطالعے کے مطابق امریکی بالغ افراد نے پڑھنے، حساب کرنے اور دیگر مسائل کو حل کرنے جیسی مشقوں میں دوسرے بین الاقوامی لوگوں کے مقابلے میں کہیں کم اسکور حاصل کیے۔
دی پروگرام فار دی انٹرنیشنل اسسمنٹ آف ایڈلٹ کمپیٹنسی کے مطالعے کے مطابق امریکی افراد نے جاپان، فن لینڈ، ڈنمارک اور نیدرلینڈ کے باشندوں سے کم نمبر حاصل کیے۔ ان ہی شعبوں میں آسٹریلیا اور کینیڈا کو بھی امریکہ پر سبقت حاصل رہی۔
ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ کام کے لیے انتہائی قابل افراد اقتصادی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
لیکن منگل کو جاری ہونے والے مطالعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ کم صلاحیت والے لوگ نہ صرف کم پیسہ کماتے ہیں بلکہ ان کے لیے بے روزگار ہونے کے خطرات بھی دوسروں کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔