رسائی کے لنکس

کنساس فائرنگ: مشتبہ شخص کے خلاف مقدمے کی تیاری


فریزئیر گلین کراس
فریزئیر گلین کراس

حکام کا کہنا ہے کہ یہودی کمیونٹی سنڑ اور یہودی ریٹائرمنٹ کمپلیکس کے باہر ہونے والی ہلاکتیں نفرت پر مبنی جرم ہے۔

امریکہ کی وسط مغربی ریاست کنساس میں اتوار کو فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کرنے والے مشتبہ شخص کے خلاف وفاقی اور مقامی استغاثہ مقدمے کی تیاری کر رہا ہے۔

توقع ہے کہ حکام منگل کو الزامات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کریں گے اور یہودی کمیونٹی سنڑ اور یہودی ریٹائرمنٹ کمپلیکس کے باہر ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ نفرت پر مبنی جرم ہے۔

73 سالہ مشتبہ فریزئیر گلین کراس، جو کہ ملر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، طویل عرصے سے سفید فام بالادستی پر یقین رکھنے والی تنظیم "کو کلس کلین" کا رکن ہے۔

سدرن پاورٹی لا سنڑ کے ایک اعلیٰ رکن مارک پوٹوک کا ماننا ہے کہ کراس کو یہودیوں سے ایک مخصوص نفرت ہے۔

"اگرچہ ملر یقینی طور شروع میں کلین کا رکن تھا لیکں بنیادی طور پر وہ جرمن نازیوں کی طرح تھا اور اس بارے میں اس نے حال ہی میں یہ کہا تھا کہ یہودی، سیاہ فام، بھوری رنگت والوں، ہم جنس پرستوں اور بہت سے دوسرے لوگ جن کی طویل فہرست ہے، میں سب سے برے ہیں۔"

صدر بارک اوباما نے وائٹ ہاؤس میں ناشتے پر دعائیہ تقریب میں کہا کہ امریکی معاشرے میں مذہبی تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔

"کسی کو بھی اپنی سکیورٹی کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں جب وہ اپنے ہم مذہبوں کے اجتماع میں شامل ہوں"۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب یہودی اپنا تہوار "پاس اوور" منانے اور عیسائی ایسٹر کی تیاری کر رہے تھے اور اس وجہ ہی سے یہ سانحہ "اور زیادہ درد ناک" بن گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG