واشنگٹن —
ملک کے پہلے افریقی امریکی صدر نے امریکی شہری حقوق کی سرکردہ شخصیات کے ساتھ کھڑے ہو کر تاریخی ’مارچ آن واشنگٹن‘ کی پچاسویں سالگرہ منائی۔ مساوی شہری حقوق کے حق میں سنہ 1963 میں نکلنے والی تاریخی ریلی میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد لنکن یادگار پر جمع ہوئے تھے۔
صدر براک اوباما نے بدھ کے روز اپنا کلیدی خطاب کیا۔ وہ اُسی مقام پر کھڑے تھے جہاں کبھی ریورینڈ مارٹن لوتھر کنگ جونئیر نے50برس قبل اپنی مشہور ’آئی ہیو اے ڈریم‘ نامی تقریر کی تھی۔
سالگرہ میں شرکت کی غرض سے شریک تمام رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے ہزاروں امریکیوں کے اجتماع سے خطاب میں، مسٹر اوباما نے کہا کہ کِنگ نے’لاکھوں لوگوں کے خاموش احساسات کو ایک طاقت ور آواز سے نوازا‘۔
اُنھوں نے اُن ہزاروں بے نام مظاہرین کو یاد کیا جن کا نام کبھی تاریخ میں نہیں لیا گیا، لیکن اُن سب کی شرکت کی بدولت تبدیلی کی یہ کوشش کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔
سابق صدور جمی کارٹر اور بِل کلنٹن نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا، جس میں نامور شخصیات اوپرا وِنفری اور جامی فاکس بھی شامل تھیں۔